پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا مرکز بنائیں گے، وزیراعظم 

پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا مرکز بنائیں گے، وزیراعظم 


اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملکی معیشت اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے، اجلاس میں توانائی، انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اورصنعتی شعبوں میں جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پرمستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اقتصادی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں نجی شعبے کا کردار کلیدی ہوگا اورحکومت اس کی شمولیت کو یقینی بنائے گی۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کوتمام سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو محفوظ اورمنافع بخش سمجھیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ مثبت معاشی رجحان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا مظہر ہے، جبکہ حکومت بین الاقوامی معیار کی پالیسیوں کے ذریعے پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

عوامی فلاح اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کے ہر موقع کو بروئے کار لایا جائے گا، موجودہ حکومت کی معاشی اور اقتصادی اصلاحات نے ملکی معیشت کو نئی سمت دی ہے، جبکہ شفافیت اور جدید طرز حکمرانی کی بدولت ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، نئے معاشی معاہدوں کا امکان

انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تجارت کو فروغ دینا بھی حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے تاکہ معیشت کو دیرپا استحکام دیا جا سکے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top