وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزاد نے کہاہے کہ پاکستان کا سرکاری قرضہ 765 ارب روپے کم ہوگیاہے جس سے معاشی استحکام کی طرف پیش رفت اور پاکستان کی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی ہورہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ’’ ایکس ‘‘ پرجاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ اگست 2025 میں پاکستان کا مرکزی حکومت کا کل قرضہ 765 ارب روپے کم ہوا، جو کہ نہ صرف رقم کے لحاظ سے بڑی کمی ہے بلکہ اس سے معاشی حجم کے مقابلے میں بھی کمی ظاہرہورہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ بہتری حکومت کی مالی نظم و ضبط، اخراجات پر قابو اور سوچ سمجھ کر قرض لینے کی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔
خرم شہزادنے مزید کہاکہ قرض میں اس کمی سے معاشی استحکام کی طرف پیش رفت اور پاکستان کی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی ہورہی ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ یہ پالیسی پاکستان کو طویل المدتی مالی پائیداری کی طرف لے جا رہی ہے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر رہی ہے۔