پاکستان میں آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، وزیرا عظم

پاکستان میں آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، وزیرا عظم


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے۔ اور پالیسی ریٹ ساڑھے 22 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین، افریقہ، یورپ اور امریکہ کے نمائندگان کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اور معاشی طور پر مستحکم پاکستان ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے۔ پاکستان میں انجینئرنگ، زراعت اور معدنیات میں بڑا پوٹینشل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حوصلہ اور قابلیت ہمارے سپاہیوں کی پہچان ہے، آرمی چیف

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔ جبکہ نوجوان خود کو جدید تکنیک اور پیشہ ورانہ تربیت سے آراستہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ اور اس دور میں ہمیں جدت، تحقیق اور ترقی کی طرف جانا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top