پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان زرعی زمین تیزی سے کھو رہا ہے اور یہ ماحولیاتی نہیں قومی ایمرجنسی ہے۔
شیری رحمان نے پاکستان میں ماحولیاتی نقصانات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ قحط اور صحرا زدگی پاکستان کے دیہی معاشی ڈھانچے کو تباہ کر رہا ہے، پاکستان میں 68 فیصد رقبہ اب بنجر یا نیم بنجر قرار دیا جا چکا ہے، ماحولیاتی خطرہ انڈیکس میں پاکستان پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔
ہماری خوش قسمتی ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے، نواز شریف
نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہا کہ بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب میں طویل قحط سے غربت میں اضافہ ہو رہا ہے، زمین کی صحت خوراک، معیشت اور ماحولیاتی استحکام کی بنیاد ہے، نجی شعبہ زمین کی بحالی میں صرف 6 فیصد حصہ ڈال رہا ہے، زمین کی بحالی کو قومی حکمت عملی میں شامل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے لیے عالمی مالیاتی معاونت اور قرض معافی کی فوری ضرورت ہے، ترقی پذیر ممالک ماحولیاتی نقصانات میں ڈوبے ہوئے ہیں، زمین کی بحالی کو زرعی اصلاحات، دیہی ترقی اور ماحولیاتی حکمت عملی سے جوڑا جائے، قحط سے بچاؤ کے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی جانی چاہیے۔