پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال کے پہلے سپر مون کا شاندار نظارہ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال کے پہلے سپر مون کا شاندار نظارہ


اسلام آباد، پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سال کا پہلا سپر مون شاندارانداز میں آسمان پر جلوہ گر ہوا، جس نے فلک بوس عمارتوں اور سمندروں پر اپنی چمک بکھیر دی۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق اس سپر مون کو ’ہارویسٹ سپر مون،، کا نام دیا گیا ہے، جو اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب چاند زمین کے سب سے قریب آجاتا ہے۔

اس موقع پرچاند زمین سے تقریباً 3 لاکھ 56 ہزار 355 کلومیٹرکے فاصلے پر تھا جبکہ عام طور پراس کا فاصلہ 4 لاکھ 6 ہزار 725 کلومیٹر تک ہوتا ہے۔

سپر مون کے دوران چاند اپنی عام حالت کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ بڑا اور 16 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے، جس کے باعث آسمان پر اس کا نظارہ نہایت دلکش اورمنفرد ہوتا ہے۔

ویمن یونیورسٹی مردان کا طالبات کیلئے بڑا ریلیف، فیسوں میں 40 فیصد کمی

فلکیاتی ماہرین کے مطابق رواں سال 5 نومبر اور4 دسمبر کو مزید دو سپر مون دیکھنے کے امکانات ہیں، جو سال کے اختتام سے قبل آسمان کو ایک بار پھر روشن کردیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top