پاکستان ریلوے کا مزید دو ممالک تک ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان

پاکستان ریلوے کا مزید دو ممالک تک ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان


لاہور: وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اسلام آباد، تہران، استنبول ٹرین کو بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے نظام میں مزید جدت لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ اور مسافروں کے لیے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے۔ ریلوے کے تمام نظام کو ڈیجیٹائزیشن کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور ازبکستان کے وفود کے ساتھ ٹرانسپورٹ سے متعلق اجلاس ہوئے۔ جبکہ ہمارا ایران اور ترکیہ کے ساتھ بذریعہ ریلوے ٹریڈ کا ایک تعلق ہے۔ اور کوشش کر رہے ہیں کہ ایران کے ساتھ 31 دسمبر تک ٹرین بحال ہو۔

حنیف عباسی نے کہا کہ اسلام آباد، تہران، استنبول ٹرین کو بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ جس کے بعد سینٹرل ایشیا سے یورپ تک ہماری رسائی ممکن ہو جائے گی۔ 884 کلومیٹر جس میں 400 کلومیٹر کے نئے ٹریک کا معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چمن سے کراچی تک ٹریک پر کام ہو رہا ہے۔ جبکہ اسٹیشنز پر کیفے ٹیریا اور انٹرنیٹ کی سہولیات بھی دے رہے ہیں۔ ریلوے اسٹیشنز پر صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخاب، مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے نام فائنل

وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا جو خواب ہے اس پر کام کر رہے ہیں۔ روہڑی سے پشاور ٹریک کی اپ گریڈیشن کے لیے مزید کوشاں ہیں۔ اور کراچی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی سہولیات کے لیے لاؤنج بن چکے ہیں۔ علامہ اقبال اور رحمان بابا ایکسپریس کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top