اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتا ہے۔
سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان یواین چارٹر کے تحت تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے،پاکستان سفارت کاری اور ثالثی کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔
پاکستان ڈائیلاگ کے فروغ کی حمایت کرتا ہے،پاکستان اپنی صدارت کے دوران فلسطین کے مسئلے پر بات کرے گا۔
پاکستان اوآئی سی اور یواین کے درمیان تعاون کے حوالے سے بھی اجلاس کی صدارت کرے گا،دنیا میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔