اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے مضبوط معاشی مستقبل کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستانی معیشت میں استحکام کے حوالے سے بلوم برگ کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں معاشی اصلاحات، کامیاب معاہدے اور بروقت ادائیگیوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رپورٹ حکومتی معاشی بہتری کا ثبوت ہے۔ اور پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے معیشت میں سب سے زیادہ بہتری دکھائی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ بہتری لانے والا ملک بن گیا
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنے مضبوط معاشی مستقبل کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ اور بہتر معاشی اشاریوں میں حکومت کی معاشی ٹیم کی دن رات کی محنت اور لگن شامل ہے۔