چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان میں تعینات چین کے سفیر تھے، چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ زونگ، چینی سفارتخانے کے دیگر حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران بھی تقریب میں موجود تھے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چینی مہمانوں کو خوش آمدید کہا، آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پیپلز لبریشن آرمی کو مبارک باد دی۔
جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس ، گرفتار ملزم کو 25 سال قید ، 51 اشتہاری قرار
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے چین کے دفاع، سلامتی اور قومی تعمیر و ترقی میں پیپلز لبریشن آرمی کے کردار کی تعریف کی۔ فیلڈ مارشل نے پاک چین اسٹریٹجک تعلقات پرخصوصی اظہارخیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین اسٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد اورمشترکہ عزم کی بہترین مثال ہیں، دونوں ممالک کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اُتری ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ وقت کے ساتھ پاکستان اور چین کی دوستی میں کوئی کمی نہیں آئی، دونوں ممالک نے علاقائی اورعالمی چیلنجزکا بھرپور سامنا کیا۔