پاک فوج نے سپین بولدک چمن میں حملے ناکام بنا دیئے ، 20 افغان طالبان ہلاک

پاک فوج نے سپین بولدک چمن میں حملے ناکام بنا دیئے ، 20 افغان طالبان ہلاک


پاک فوج نے سپن بولدک چمن میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے متعدد طالبان کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پر علی الصبح حملہ کیا گیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی نے  افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔

افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد دیہات اور معصوم لوگوں کو بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں، جوابی کارروائی میں 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔

کرم سیکٹر میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کا بھرپور اور شدید جواب

سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو اپنی طرف سے اڑا دیا، گیٹ کو تباہ کرنا ثابت کرتا ہے کہ افغان طالبان تجارت اور مقامی آمددورفت کے حامی نہیں۔

علاوہ ازیں پاک فوج نے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے کل رات کرم سیکٹر پر حملے کی کوشش بھی ناکام بنائی تھی، کرم سیکٹر پر جوابی حملے میں افغان طالبان کی 8 پوسٹیں اور 6 ٹینک عملے سمیت تباہ کئے گئے۔

افغان طالبان سپاہی پاک فوج کے سامنے سرنڈر،ویڈیو سامنے آگئی

پاک فوج نے کرم سیکٹر میں متعدد دہشتگردوں کو ہلاک اور امریکی ساخت اسلحہ قبضے میں لیا۔ پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد کرم سیکٹر میں اس وقت خاموشی ہے، سپن بولدک میں مزید افغان طالبان اور فیتہ الخوارج کے اکھٹے ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top