11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر طالبان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو تیزی سے گردش کرنے لگی۔
اس ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ افغان طالبان نے پاکستان ایئر فورس (PAF) کا جدید فائٹر جیٹ ایف-16 مار گرایا ہے ایک طیارے کو جلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس اوربعض غیرمصدقہ خبر رساں اداروں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ پاکستانی فضائیہ کا ایف-16 ہے، جو باجوڑ کے علاقے میں طالبان فورسزکی کارروائی کے نتیجے میں تباہ ہوا۔
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ’’PAF کا جیٹ باجوڑ میں گر کر تباہ ہوا، جسے ٹی ٹی پی کے کمانڈوز نے مارگرایا، پاک فوج اس کا ملبہ صاف کررہی ہے، تاہم تحقیق سے یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا۔
Afghan Taliban has shot down Pakistani most advanced fighter jet F-16😂😂
What a good morning news for us.
Keep going Afghanistan.🤟
Love from India♥️#Afghan #Pakistan pic.twitter.com/T9zYKZZkB4— Chandan singh (@csingh0705) October 13, 2025
حقائق کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ ویڈیو 28 جولائی 2022 کو بھارتی خبر رساں ادارے کے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی تھی، جو کسی اور واقعے سے متعلق تھی۔
متعدد فیکٹ چیکرز اور صارفین نے بھی تصدیق کی کہ یہ ویڈیو پرانی ہے اور اس کا حالیہ واقعے یا پاک فضائیہ سے کوئی تعلق نہیں، لڑاکا طیارے سے متعلق کیا جانے والا دعویٰ جھوٹا ہے۔
امریکی صدر کے خطاب کے دوران اسرائیلی پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی
ماہرین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات یا ویڈیوزشیئرکرنے سے گریز کریں او صرف مستند ذرائع سے خبر کی تصدیق کریں۔