پاک بھارت فائنل، فردوس عاشق اعوان نے مشورے دے دیئے

پاک بھارت فائنل، فردوس عاشق اعوان نے مشورے دے دیئے


سیالکوٹ: سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل سے قبل قومی ٹیم کو مفید مشورے دے دیئے۔

سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران محمد حارث کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر گیند چھکے لگانے والی نہیں ہوتی۔ گیند کو میرٹ پر کھیلو اور آخری اوور تک جاؤ۔

انہوں نے صاحبزادہ فرحان کو مشورہ دیا کہ پہلا اوور سنبھل کر کھیلنا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے صائم ایوب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی سردیاں نہیں آئیں کہ انڈے کھاؤ۔ اس سے باہر نکلو اور اپنا نیچرل کھیل کھیلو۔ تمھارے اندر بہت پوٹینشل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی گیند پر آؤٹ ہونا تمھاری شان کے خلاف ہے اور ہمارے بھی بےعزتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ ٹی 20: ابھیشیک شرما نے محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کا فائنل کل بروز اتوار پاک بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جبکہ گروپ اور سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم کا مورال بلند ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top