پاک افغان کشیدگی ، طورخم بارڈر کو بند کر دیا گیا

پاک افغان کشیدگی ، طورخم بارڈر کو بند کر دیا گیا


پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر طورخم بارڈر دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں اور مسافروں کی پیدل آمد ورفت کے لیے بند کر دیا گیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر( torkham border) کی بندش سے دونوں جانب ہر آمد و رفت اور پیدل جانے والے مسافروں کی نقل و حرکت رک گئی ہے، تمام مال بردار گاڑیوں کو لنڈی کوتل منتقل کر دیا گیا ہے۔

جارحیت کا بھرپور جواب ، پاک فوج کا 19 افغان پوسٹوں پر قبضہ ، جھنڈا لہرا دیا

گزشتہ روز افغانستان کی جانب سے جارحیت پر پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان کو متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا ہے جبکہ افغان فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل 21 فروری کو پاکستانی اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان سرحد کے دونوں جانب تعمیراتی سرگرمیوں پر کشیدگی کے بعد طورخم بارڈر کراسنگ کے ذریعے نقل و حرکت معطل کر دی گئی تھی۔

افغانستان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جا رہا ہے ، وزیر داخلہ

مارچ میں صورتحال اس وقت مزید خراب ہو گئی تھی، جب پاکستان اور افغان طالبان کی افواج کے درمیان سرحد پر فائرنگ کے تبادلے میں 6 فوجیوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے تھے، اس وقت سرحد پار فائرنگ کا سلسلہ 3 روز تک جاری رہا تھا۔ جس کے بعد دونوں جانب کے قبائلی عمائدین کی مداخلت کے بعد معاملہ ختم ہو گیا تھا۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top