اسلام آباد، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں۔
اویس لغاری نے ہدایت کی ہے کہ پانی اترنے کے بعد کسی بھی قسم کی تاخیریاجوازقابلِ قبول نہیں ہوگا اوربجلی کی فوری بحالی کویقینی بنایا جائے۔
گوجرانوالہ، خانکی بیراج میں بند ریلوے ٹریک بحال
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ عوام کی مشکلات کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اوراس ضمن میں بجلی فراہمی کے نظام کی بحالی اہم مرحلہ ہے، بجلی کمپنیوں کی نجکاری بھی حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہے۔
انہوں نے بجلی صارفین سے اپیل کی کہ کسی بھی شکایت یا دشواری کی صورت میں متعلقہ کمپلینٹ سیل سے فوری رابطہ کریں تاکہ مسائل بروقت حل ہوسکیں۔
وزیرتوانائی نے بجلی تقسیم کارکمپنیوں کوہدایت دی کہ تمام فیلڈ اسٹاف کومتحرک رکھا جائے اورمتاثرہ علاقوں میں 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری رکھی جائے تاکہ بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کا خلل نہ آنے پائے۔