پاسپورٹ کی ورلڈ رینکنگ میں گرین پاسپورٹ کی تنزلی

پاسپورٹ کی ورلڈ رینکنگ میں گرین پاسپورٹ کی تنزلی


پاسپورٹ کی ورلڈ رینکنگ میں گرین پاسپورٹ کی تنزلی ہو گئی۔

پاسپورٹ کی رینکنگ کرنے والے عالمی ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ مزید گراوٹ کا شکار ہوکر دنیا کے ممالک کی صف میں 102ویں نمبرپر آگیا۔

رپورٹ میں صومالیہ، یمن، بنگلہ دیش، فلسطین اتھارٹی، ایتھوپیا اور لیبیا جیسے ممالک کا پاسپورٹ بھی پاکستان سے بہتر قرار پایا جنہیں 101 ویں نمبر پر رکھا گیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس طرح اِن ممالک کے شہری دنیا کے 38 ممالک کا سفر بغیر ویزا کرسکتے ہیں جبکہ گرین پاسپورٹ پر دنیا کے 34 ممالک کا سفر بغیر ویزا کیا جاسکتا ہے۔

ترقی یافتہ ملکوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے آگے آنا ہو گا، وزیر اعظم

واضح رہے کہ گزشتہ سال ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جاری کردہ رپورٹ میں پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا تھا اور یمن اور صومالیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر 92 ویں نمبر پر تھا جو اس سال مزید گرکر 102 نمبر پر آگیا ہے۔

سب سے کمزور پاسپورٹ افغانستان کا ہے، افغانستان کے شہری 28 ممالک کا سفر بغیر ویزا کرسکتے ہیں جبکہ سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے جس کے شہری 195ممالک کا سفر بغیر ویزا کرسکتے ہیں۔

دوسرے نمبر پر فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور اسپین ہیں،تیسرے نمبر پر 7 ممالک ہیں جن میں آسٹریا، فن لینڈ، آئرلینڈ، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، جنوبی کوریا اور سویڈن شامل ہیں، رینکنگ میں چوتھے نمبر پر برطانیہ، بلجیم، ڈنمارک، نیوزی لینڈ، ناروے اور سوئٹزرلینڈ ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top