ملک بھر میں ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ، مہنگائی کے ستائے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا۔
کراچی میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی ، سرکاری نرخ کے مطابق ٹماٹر کی قیمت 322 روپے مقرر ہے ، فیڈرل بی ایریا میں ٹماٹر650 روپے کلو، گلشن اقبال، برنس روڈ میں 700 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔
گزشتہ ہفتے تک ٹماٹر کی قیمت 240 سے 300 روپے کلو تھی ، اس کے علاوہ پیاز کی فی کلو قیمت 20 روپے اضافے کے ساتھ 130 روپے کلو تک پہنچ گئی۔
چینی، گھی، کوکنگ آئل، آٹا اور ٹماٹر، پیاز مہنگے ہو گئے
آلو کی فی کلو قیمت بھی 10 روپے کے اضافے کے بعد 80 روپے ہو گئی ہے جبکہ ہرے دھنیا اور پودینے کی گڈی 35 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے ،گوبھی ، بینگن ، توری اور کرو کی قیمتوں میں بھی 10 سے 20 روپے کلو کا اضافہ ہوا ہے۔
راولپنڈی اسلام آباد میں بھی سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچنے کے بعد عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے ، پشاور میں ٹماٹر نے ڈبل اور ٹرپل سنچری کے بعد چوتھی سنچری بھی عبور کر لی۔
پشاور میں آٹا مزید مہنگا ، 20 کلو کا تھیلا 2800 روپے کا ہو گیا
اس کے علاوہ فیصل آباد میں انتظامی نااہلی کی وجہ سے دکانداروں نے مہنگائی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ مٹر اور ٹماٹر 500 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔