محکمہ موسمیات(met office) نے ٹروپیکل سائیکلون کا پہلا وارننگ الرٹ جاری کردیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج کمبے اور گجرات کے قریب کم دباؤ موجود ہے ، یکم اکتوبر کے قریب شمال مشرقی بحیرہ عرب میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
قلات میں زلزلے کے جھٹکے،شدت2.8 ریکارڈ
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتاہے،پاکستان کے ساحلی علاقوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔سائیکلون سینٹر کراچی صورتحال پر نظر رکھے ہوئےہے۔
ٹروپیکل سائیکلون کیا ہوتا ہے اور یہ کیسے بنتا ہے؟
زمین کے تمام موسم سورج کی وجہ سے ہیں، سورج کی شعاعیں، سمندر کی بھاپ، بادل، ڈپریشن اور طوفان وغیرہ جب کہ ماہرین قدرت کے اس نظام کو ٹروپیکل سائیکلون کہتے ہیں۔
سورج کی گرم شعاعیں سمندر کے پانی کو بھاپ بناتی ہیں، بھاپ آنکھ سے اوجھل مالیکیولز جو ہوا سے بھی ہلکے ہوتے ہیں، آسمان میں اڑتے ہیں، فضاء میں آدھے میل پر جاکر بھاپ پانی بن کر بادل بن جاتے ہیں۔
سلمان علی آغا نے رنرز اپ میچ فیس بھارتی حملوں میں شہید بچوں کے نام کردی
بھاپ کی گرمی، بادل کا ایندھن، زمین کے اسپن کے ساتھ 80 میل فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے بننے والے موسمی ماحول کو ماہرین ٹروپیکل سائیکلون کہتے ہیں۔