وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ


وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی ، اگلے سال ایک لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق حج پالیسی کے تحت حج کوٹا گورنمنٹ اسکیم اور پرائیویٹ حج اسکیم میں 50 فیصد کے تناسب سے تقسیم ہو گا ، سرکاری حج پیکیج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہو گا۔

خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع،2 معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دیئے گئے

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد حج درخواستوں کی وصولی کا شیڈول جاری ہو گا ، خواہش مند بینکوں سے 25 اکتوبر تک کوا ئف طلب کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ منظور شدہ ڈرافٹ وزارت مذہبی امور کو بھجوائے گی جس کے بعد وزارت مذہبی امور حج پالیسی 2025 کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔

 

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top