وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ نے وزارت اطلاعات کوجرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے صحافیوں کو پلاٹ کی جلد از جلد فراہمی کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنے اورجرنلسٹ ہاؤسنگ اسکیم فیز ٹو کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
سرکاری ملازمین کی ماہانہ رینٹل سیلنگ میں اضافے کا پلان تیار
صوبائی وزیر اطلاعات سے ملاقات میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے 2 پہیے ہیں، صحافیوں کو پلاٹ دے کر احسان نہیں کررہے یہ ان کا حق ہے، تمام صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹس دیے جائیں گے۔
وزارت اطلاعات پنجاب نے لاہور پریس کلب کے علاوہ لاہور کے دیگر صحافیوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اگلے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔