وزیراعظم کی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد

وزیراعظم کی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد


وزیراعظم  شہباز شریف نے کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  یہ جیت کھلاڑیوں، کوچز، چیئرمین پی سی بی اور متعلقہ حکام کی محنت کا پھل ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ میں شاندارکم بیک کیا۔

مدارس بل، وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو آج ملاقات کیلئے بلا لیا

انہوں نے کہا کہ کامیابی کھلاڑیوں کی محنت اورغلطیوں سے سیکھنے کی بدولت ممکن ہوئی، پر امید ہوں آئندہ میچزاور چیمپیئنز ٹرافی میںٹیم شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک روزہ  سیریز جیت کر پاکستانی کرکٹ شائقیں کو بہترین تحفہ دیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top