وزیراعظم کی ریکوڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ریکوڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کرنے کی ہدایت


وزیراعظم شہباز شریف نے ریکوڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم کی صدارت میں پاکستان ریلویز کی اپ گریڈیشن اور ریکو ڈک تک توسیع سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان ریلویز کی ترقی بشمول ایم ایل ون اور ایم ایل 3 کی اپ گریڈیشن پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے 2028 تک ریکو ڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعظم نے ریلوے اپ گریڈیشن اور ترقی کیلئے فائنانسنگ پر بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری تنویر گرفتار

اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی ریلویز کی ترقی اور ریکو ڈک تک توسیع کیلئے فائنانسنگ پر ٹھوس تجاویز پیش کرے گی۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ریلویز ملکی معیشت اور مواصلات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز نقل و حمل کا ایک سستا، تیز اور ماحول دوست ذریعہ ہے، ریلوے کوریکو ڈک سے منسلک کرنے سے بلوچستان کے مائنز اینڈ منرلز شعبے کی ترقی ہو گی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ریلوے کی توسیع سے بلوچستان کے عوام کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احد چیمہ، حنیف عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top