وزیراعظم کا آزادکشمیر عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم

وزیراعظم کا آزادکشمیر عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزادکشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر سیاسی قائدین شامل ہیں۔

وزیراعظم اس سے قبل بھی آزادکشمیرکے عوام کو23 ارب روپے کا خصوصی ریلیف پیکج دے چکے ہیں، انہوں نے صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دی، ناخوشگوارواقعات کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا اورمتاثرہ خاندانوں کی فوری مدد کی ہدایت کی۔

حکومتی اقدامات کشمیری عوام سے ان کی گہری وابستگی اورمسائل کے حل میں دلچسپی کا ثبوت ہیں، مسائل کا حل صرف بات چیت اورجمہوری سیاسی عمل سے ہی ممکن ہے، لہٰذا مظاہرین کو بھی جمہوری رویہ اپنانا ہوگا۔

حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں وزیراعظم کے سیاسی مشیراورمسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر رانا ثنا اللہ، وفاقی وزرا سردار یوسف اوراحسن اقبال، سابق صدرآزادکشمیر مسعود خان اور پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ شامل ہیں۔

انہوں نے اس سے پہلے بھی وفاقی وزرا انجینئرامیرمقام اورڈاکٹر طارق فضل چوہدری کومظفرآباد بھجوایا تھا اورمظاہرین کے مطالبات تسلیم کیے تھے تاہم بعد میں نئے مطالبات پیش ہونے پرحالات کشیدہ ہوگئے، اب اعلیٰ سطح مذاکراتی عمل کے آغازکے بعد کسی بھی انتشاراوربے چینی کی ضرورت نہیں رہتی۔

وزیراعظم نے شہریوں کے پرامن احتجاج کو آئینی اور جمہوری حق تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کو سرکاری و نجی املاک کے تحفظ کویقینی بنانا ہوگا، انہوں نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کوبھی صبروتحمل کی ہدایت دی تاکہ صورتحال مزید خراب نہ ہو۔

مسلم لیگ (ن) کے مطابق آئین، قانون اورجمہوری روایات کے مطابق عوامی جذبات کا احترام پارٹی کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے اورحکومت نے ہمیشہ آزادجموں و کشمیرکے عوام کے مسائل کے حل کواولین ترجیح دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے PP-269، PP-115 اور PP-116 کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کوفوری سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے اوروطن واپسی پرخود براہ راست مذاکراتی عمل کی نگرانی کریں گے تاکہ عوامی مسائل کا جلد ازجلد حل نکالا جا سکے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top