وزیراعظم شہباز شریف کی کاپ 29 کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

وزیراعظم شہباز شریف کی کاپ 29 کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں


وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکومیں کاپ 29 سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کی دورہ آذربائیجان کے دوران باکو میں کانفرنس آف پارٹیزکے 29 ویں کلائمیٹ ایکشن کیسربراہی اجلاس میں شریک ہوئے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس، صدرالہام علیوف نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس اوردیگرعالمی رہنماؤں سے مصافحہ کیا۔کاپ 29 سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پروزیراعظم شہبازشریف نے عالمی رہنماؤں کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

پنجاب حکومت کا تمام تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان

اس موقع انھوں نے عالمی رہنماؤں سے مصافحے کے دوران غیر رسمی گفتگو بھی کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ترک صدررجب طیب اردوان سے مصافحہ بھی کیا، انھوں نے ترک صدر کا آگے بڑھ کر استقبال کیا۔

باکو میں وزیراعظم شہباز شریف اورامیر قطر کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر محمد یونس، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، ازبکستان کے صدر شوکت مزایوف اور صدر متحدہ عرب امارات سے بھی ملاقات کی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top