وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال


وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امرا میں صدر ن لیگ نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھے ، مسلم لیگ کے رہنمائوں نے پارٹی معاملات پر بھی بات چیت کی۔

اس موقع پر نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو مزید مضبوط کرنا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملک ترقی کی جانب جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:ملائیشیا ہمارا دوسرا گھر ، مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے وزیراعظم  شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی انتھک محنت کی دنیا بھی تعریف کرتی ہے۔

نواز شریف نے مریم نواز کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں امن و امان کے حوالے سے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہیں، ان کی قیادت میں پنجاب ترقی کے منازل طے کر رہا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top