June 3, 2025
وزیراعظم شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے

وزیراعظم شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے


وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوںگے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہونگے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم 19 سے 22 مارچ سعودی عرب کا دورہ کریں گے، دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات معاشی تعاون اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔

کسی فرد یا گروہ کو پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،قومی سلامتی کمیٹی

اہم وفاقی وزراء اوراعلیٰ سرکاری افسران بھی دورے کا حصہ ہونگے، وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون پرغور ہو گا۔

علاوہ ازیں ملاقات کے دوران مشرق وسطی سمیت فلسطین کی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *