وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے سیلابی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی ٰاور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان شریک ہونگے ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی مدعو کیاجائے گا۔ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بروقت نمٹنے کیلئے مؤثر پالیسی پر غور کیا جائے گا۔

پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے پر غور

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آبی ذخائر کی تعمیر اور پانی کے بہتر انتظام کیلئے حکمت عملی بنائی جا رہی ہے، آبی ذخائر مشاورت اور تمام صوبوں کی مکمل ہم آہنگی سے بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی مؤثر تیاری سے ہی قدرتی آفات کے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے، وفاق ،صوبوں اور آزادکشمیر نے ملکر موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے لوگوں کو بچانا ہے، یہ قومی مسئلہ ہے جس پر سب کو مل کر کام کرنا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top