وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے حکومتی اتحاد کے ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی تجویز پر تشکیل کردہ کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ ، سینیٹر عرفان صدیقی شامل ہیں۔

ملکی صورتحال پر جرگہ بلانے پر غور کر رہے ہیں ، تحریک انصاف

اس کے علاوہ راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان اور چودھری سالک حسین بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی، بیرسٹر گوہر نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش پر زور دیا تھا۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں ، ایاز صادق

وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز مانتے ہوئے حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوش کو سراہتا ہوں۔

واضح رہے  تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد کے درمیان کافی دنوں سے مذاکرات کی باتیں چل رہی ہیں مگر باضابطہ مذاکرات کا آغاز اب تک نہیں ہو سکا تھا جبکہ عمران خان نے چند دن قبل پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top