قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر رضا امیری نے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی، خطے میں امن و استحکام، اور تازہ جغرافیائی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی حملے آئی اے ای اے قانون کی خلاف ورزی ہیں،وزیر اعظم
ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر نے ایران اسرائیل امریکہ تنازع پر وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے ایران کے مؤقف سے آگاہ کیا، جبکہ وزیراعظم نے پاکستان کے امن و استحکام اور سفارتی حل کے اصولی مؤقف کو دہرایا۔
اس ملاقات کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم سفارتی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔