وزیراعظم اورایمل ولی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بلوچستان کے حالات پر اہم مشاورت

وزیراعظم اورایمل ولی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بلوچستان کے حالات پر اہم مشاورت


وزیراعظم شہباز شریف اور مرکزی صدر اے این پی ایمل ولی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے حالات پراہم مشاورت ہوئی ہے، ایمل ولی خان نے وزیراعظم کو تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل بیٹھنے کی تجویزدی۔

استحکام کے حصول کے بعد معیشت ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے،وزیر اعظم

دہشتگردی کے خاتمے کیلئےسیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی لائحہ عمل کی ضرورت پر زور دیا گیا، وزیراعظم کا ایمل ولی خان کی تجویز سے اتفاق، ہفتے کے اندر اہم اجلاس پر آمادگی ظاہر کردی۔

مرکزی صدراے این پی اوروزیراعظم شہباز شریف کے درمیان  اپنے ملک پاکستان میں امن واستحکام کیلئےمشترکہ حکمت عملی اپنانے پراتفاق ہوا ہے۔

دہشتگردی کے خلاف مربوط اور مؤثر اقدامات کے لیے قومی سطح پر مشاورت کا فیصلہ اورخیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام کے تحفظ اور ترقی کیلئےمشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top