وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرسری لنکا کے صدر سے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اورعالمی مسائل پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اورسری لنکا کے درمیان دوستانہ تعلقات پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اس بات پرزوردیا کہ دوطرفہ روابط کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اس موقع پرکہا کہ پاکستان، سری لنکا کے ساتھ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے اورتجارتی، معاشی اورعوامی سطح پرروابط بڑھانے کے لئے پُرعزم ہے انہوں نے بین الاقوامی فورمزپردونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کو سراہا اوراسے مزید آگے بڑھانے پرزور دیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے کھیلوں خصوصاً کرکٹ میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان تعلقات کومزید مضبوط کیا جاسکے۔
فریقین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اورسری لنکا دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے مستقل رابطے میں رہیں گے اورنئے شعبوں میں تعاون کے امکانات تلاش کریں گے۔
ایران کا سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کا خیرمقدم
یہ ملاقات پاک سری لنکا تعلقات کو نئی جہت دینے اور خطے میں تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔