وزیر داخلہ

وزیر داخلہ


وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں وزیراعظم کا اہم کردار ہے، جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدرری کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قیام امن میں علما کرام نے ہمیشہ اہم کردارادا کیا۔

گورنر خیبر پختونخوا میری حکومت نہیں گرا سکتے ، علی امین گنڈا پور

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کا فروغ انتہائی ضروری ہے، قیام امن حکومت کی ترجیح ہے۔ خیبر پختونخوا میں جن علاقوں میں دہشتگردی زیادہ ہے وہاں علماء سے بات چیت کرنا ضروری ہے، مقامی لوگوں کی مدد کے بغیر دہشتگردی ختم نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کی نصرت سے بھارت کے خلاف جنگ میں فتح نصیب ہوئی، بھارت کی طرف سے فائر کئے گئے میزائل ہدف تک نہیں پہنچے، جوابی کارروائی میں بھارتی شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا۔

وزیراعظم سے گورنرخیبرپختونخوا کی ملاقات، سوات واقعے پر بریفنگ

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنگ کے دوران مضبوطی سے کھڑے ہوئے تھے ، بھارت نے 4 گنا زیادہ نقصان برداشت کیا۔ ہم جنگ میں جیت کے بعد یوم آزادی 4 گنا زیادہ منا رہے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top