وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا استعفی گورنر ہاوس کو موصول،فیصل کریم کنڈی کی تصدیق – ہم نیوز – Hum News

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا استعفی گورنر ہاوس کو موصول،فیصل کریم کنڈی کی تصدیق – ہم نیوز – Hum News


وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول ہو گیا ہے جس کی تصدیق گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کر دی ہے۔

ایکس سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر وزیراعلیٰ کا استعفیٰ گورنر ہاؤس موصول ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین اور متعلقہ قوانین کے مطابق استعفیٰ کی جانچ پڑتال کی جائیگی جس کے بعد وزیراعلیٰ کا استعفیٰ آئینی طریقہ کار کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔

بولے کہ گورنر ہاؤس تمام آئینی و قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملے کو شفاف اور منظم انداز میں آگے بڑھائے گا۔





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top