وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت رمضان شوگر مل ریفرنس میں ریلیف مانگ لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس پر سماعت کا اختیار احتساب عدالت کا نہیں ، عدالت ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرے۔ بعد ازاں احتساب عدالت نے درخواست پر نیب سے 11 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔
عدالت نے شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی، وزیراعظم کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔