نانگا پربت

نانگا پربت


نانگا پربت سر کرنے کی مہم جوئی میں غیر ملکی کوہ پیما خاتون کھائی میں گر کرہلاک ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق جمہوریہ چیک کی خاتون کوہ پیما کولاوشاوا کلارا کی لاش کی تلاش کیلئے آپریشن آج کیا جائے گا،کیمپ ون اور ٹو کے درمیان  ٹریکنگ کے دوران یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

ایک اور پاکستانی کوہ پیما نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایورسٹ کو سر کر لیا

دیامر پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ آکسیجن گیس سلنڈر پھٹنے سے پیش آیا ، کولا وشاوا کلارا حادثے کے نتیجے میں ساتھیوں سے بچھڑ گئی تھی۔

پولیس کے مطابق کلارا اپنی ٹیم کے ہمراہ 15 جون تک شنگریلا ہوٹل میں قیام پذیر رہیں، خاتون کوہ پیما 16 جون کو بونر بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوئی تھیں ، ٹیم 17 جون کو بونر بیس کیمپ پہنچی تھی۔

کوہ پیما فداعلی شگری نے نیپال میں واقع چوری مناسلو چوٹی سر کرلی

الپائن کلب آف پاکستان نے نانگا پربت پر چیک کوہ پیما کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کلارا کا شمار مایہ ناز کوہ پیماؤں میں ہوتا تھا، وہ کے ٹو اور ایوریسٹ بھی سر کرچکی تھی۔ دوسری جانب متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top