سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے قومی فاسٹ بائولر حارث رؤف پر آئی سی سی کی جانب سے عائد کیا جانیوالا جرمانہ اپنی جیب سے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان بہادر انسان ہیں، حارث پر جرمانہ اگر 300 فیصد بھی ہو تو پوری قوم ان کیساتھ کھڑی ہے۔
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلی مرتبہ آج فائنل میں ٹکرائیں گی
اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے حارث رؤف پر عائد جرمانے کی رقم اپنی جیب سے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں 21 ستمبر کو بھارت کیخلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ففٹی مکمل کرنے کے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلے کو بناوٹی گن بنا کر فائر کرنے جبکہ حارث رؤف نے وکٹ لینے کے بعد اور باؤنڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کا جواب دیتے ہوئے طیارہ تباہ ہونے کا اشارہ کیا تھا۔
ایک اننگ اور ایک اسپیل میچ بدل سکتا ہے ، ابھیشک کے قدموں پر نظر رکھنا ہو گی ، وسیم اکرم
گزشتہ روز کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ میچ ریفری نے حارث رؤف کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی تعداد بھی حارث رؤف کے دفاع میں سامنے آئی ہے، اور ان کے جوش و جذبے کو کھیل کا حصہ قرار دیا ہے۔