وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملک میں نئے صوبے بنانے کے حوالے سے جاری بحث کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اگردنیا میں نئے صوبے بن سکتے ہیں تو پاکستان میں بھی ایسا ہونا چاہیے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اس موضوع پر کھل کربات ہو رہی ہے جوایک مثبت رجحان ہے، بہتر انتظامی تقسیم اورعوامی مسائل کے فوری حل کے لئے نئے صوبے وقت کی اہم ضرورت بن چکے ہیں۔
ایم ایل ون کا جون 2026 میں کراچی کینٹ سے افتتاح کریں گے، حنیف عباسی
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہرسال سیلاب کا خطرہ موجود رہتا ہےاوربڑے ڈیمزکی تعمیرمیں کم ازکم سات سال کا وقت لگتا ہے اس کے برعکس، چھوٹے ڈیمزجلد تعمیرہوسکتے ہیں اورزیادہ وسیع علاقوں کوفائدہ پہنچا سکتے ہیں۔
وزیردفاع نے تجویزدی کہ بارانی علاقوں میں، خصوصاً سیالکوٹ جیسے علاقوں میں، واٹراسٹوریج اورڈیمزبنائے جانے چاہئیں تاکہ بارش کے پانی کومحفوظ رکھا جا سکے اورآئندہ سیلاب کی شدت میں کمی آئے۔
پشاور بورڈ نے انٹر کے نتائج کا اعلان کر دیا
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اب عملی اقدامات کی طرف جانا ہوگا تاکہ آبی ذخائرمیں بہتری لائی جا سکے اورقدرتی آفات سے بہتراندازمیں نمٹا جا سکے۔