میانوالی میں 15 ستمبر سے الیکٹرک بس سروس کا آغاز

میانوالی میں 15 ستمبر سے الیکٹرک بس سروس کا آغاز


میانوالی میں 15 ستمبر سے الیکٹرک بس سروس کا آغاز ہوگا ، اس سلسلے میں 15 الیکٹرک بسیں میانوالی پہنچا دی گئیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر کا کہنا ہے کہ میانوالی کوجدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ دینے جا رہے ہیں، لاہور کے بعد پنجاب کے تمام اضلاع میں الیکٹرک بسیں چلیں گی،۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق الیکٹرک بسوں کا یہ منصوبہ عوام کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ پٹرول اور ڈیزل پر انحصار کم کرنے کی ایک بڑی کوشش ہے۔ ماہرین کے مطابق بجلی سے چلنے والی یہ بسیں ماحول میں آلودگی کم کرنے میں مددگار ہوں گی جبکہ عام شہریوں کو بھی کم کرایوں پر آرام دہ سفر میسر ہوگا۔

شہریوں نے بھی اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ میانوالی کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ بسیں مقامی عوام کے لیے سہولت اور آسانی کا باعث بنیں گی، خاص طور پر طلبہ اور ملازمت پیشہ افراد کے لیے یہ سہولت بہت کارآمد ثابت ہوگی۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت صوبے کے تمام بڑے شہروں میں الیکٹرک بسوں کا جال بچھانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ عام آدمی کو معیاری اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top