ممنوعہ ویب سائٹس

ممنوعہ ویب سائٹس


پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے گستاخانہ اور ممنوعہ مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ایک لاکھ ، ایک ہزار ، 83 گستاخانہ یو آرایل اور 8 لاکھ 44 ہزار سے زائد غیراخلاقی ویب سائٹس کو بھی بلاک کیا گیا۔

وزارت مذہبی امور کا انٹرنیٹ پر موجود قابل اعتراض مواد بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے کوخط

پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششیں کی جاتی ہیں ، غیر اخلاقی ویب سائٹس بین الاقوامی گیٹ وے پر بلاک ہیں، صارفین ویب سائٹس تک رسائی کے لیے وی پی این کا استعمال کرتے ہیں۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ حکومتی تنظیموں اور شہریوں کی اطلاعات پرممنوعہ ویب سائٹس بلا ک کیں، گستاخانہ اور غیر اخلاقی مواد بلاک کرنے کے لیے اقدامات کرر ہے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top