ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی


محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں بھی موسم خشک اور گرم ر ہے گا۔

جہلم اور چکوال میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کب ہو گا؟ تاریخ سامنے آگئی

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے گزشتہ روز کہا کہ مون سون کا سیزن ختم ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے کسی بارش کا امکان نہیں، سیلاب زدہ علاقوں سے پانی اب نکلنا شروع ہو گیا ہے۔

لوئر چترال میں سیلابی ریلے سے گرم چشمہ روڈ بند، شہری پریشان

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ چناب میں مرالہ سے لے کر پنجند تک پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، پانی کا لیول اب کم ہو رہا ہے، بند توڑنا نہیں پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ علی پور، ملتان اور جلال پور میں لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top