ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی


محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز بارش بھی ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، لاہور، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، نارووال، قصور، حافظ آباد، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات اورگوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔

پشاور، سوات، کوہاٹ، مردان، دیر، چترال، بنوں، باجوڑ، ایبٹ آباد، صوابی اور مانسہرہ میں بارش کی توقع ہے۔ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پاکستان ہر مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے، وزیر اعظم

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،اس دوران کراچی میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top