ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی

ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی


محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ شام /رات کے اوقات میں بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

ایف بی آر نے تنخواہ داروں کا ٹیکس کارڈ جاری کر دیا

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، نورپور تھل، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور اورگجرات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، مردان اورصوابی میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ اس دوران شام/ رات کے اوقات میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، ساحلی علاقوں میں مطلع جز وی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش ہونے کی پیشگوئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top