کوئٹہ: بلوچستان کے شہر کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 65 کلومیٹر مغرب میں تھا۔
زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
چار روز قبل کراچی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ زلزلے کا مرکز ملیر سے تقریباً 7 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا نے شناختی کارڈ کی منسوخی کو مزید آسان کر دیا
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکے چند سیکنڈز پر مشتمل تھے۔ اور فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔