ملک بھر میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا

ملک بھر میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا


ملک بھر میں آٹا مزید مہنگا ہوگیا، ایک ہفتے کے دوران 20 کلو تھیلے کی قیمت 300 روپے تک بڑھ گئی۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے شہری سب سے مہنگا آٹا خرید رہے ہیں، کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2100 روپے میں مل رہا ہے۔

ادارہ شماریات کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کراچی، لاڑکانہ اور خضدار میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

یکم ستمبر سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

حیدرآباد اور سکھر میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 280 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے، کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت210 روپے تک بڑھ گئی ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، پشاور اور بنوں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top