ملتان : حضرت بہاالدین زکریاؒ کےعرس پر کل بروز (منگل )کی ضلع ملتان میں عام تعطیل کااعلان کردیا گیا۔
حضرت بہاالدین زکریاؒ کےعرس کے سلسلے میں کل ضلع ملتان میں تعطیل کااعلان کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ملتان نے کہا کہ عرس پر ضلع ملتان کے 13 اگست کو تعطیل ہو گی۔
وزارت داخلہ نے نئے جدید ریجنل پاسپورٹ آفس میں آپریشنز کا آغازکردیا
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرملتان نادر چھٹہ نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، خیال رہے کہ سلسلہ سہروردیہ کے عظیم روحانی پیشوا حضرت بہاؤالدین زکریاؒکے 785 ویں سالانہ عرس کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔
تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا نام تبدیل کر کے ٹی ایچ کیو ارشد ندیم ہسپتال رکھ دیا گیا
دوسری جانب تونسہ شریف میں حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسوی کے 179ویں عرس کی تقریبات جاری ہیں۔ عرس کے آخری روز کل (منگل) مقامی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا جس کا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان آفس نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے یوم آزادی 14اگست پر بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل ہے جبکہ بینک اور تمام مالیاتی ادارے بھی بند رہیں گے۔