اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے معروف یوٹیوبر عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں یوٹیوبر عمران ریاض سمیت خیبر پختونخوا اینٹی کرپشن کے 2 عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے عمران ریاض کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے وارنٹ جاری کیے۔ عدالت نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا صدیق انجم اور مشیر اینٹی کرپشن مصدق عباسی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
یہ بھی پڑھیں: گندم کو مرغیوں کے دانے میں استعمال کرنے پر پابندی
جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے این سی سی آئی اے کی درخواست پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ این سی سی آئی اے کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کے لیے باقاعدہ درخواست دائر کی گئی تھی۔