مختلف شہروں میں بارش کا امکان ، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

مختلف شہروں میں بارش کا امکان ، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ


محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور،سیالکوٹ ، نارووال، مری ، گلیات ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کرم، ہری پور سانگھڑ، تھر پارکر، عمر کو ٹ، سبی، بدین اور ٹھٹھہ میں بارش متوقع ہے۔

پنجاب میں سیلاب سے 13 لاکھ ایکڑ سے زائد فصلیں تباہ، زرعی معیشت بحران کا شکار

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم ژوب ، موسیٰ خیل ، بار کھان ، لسبیلہ اور خضدار بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ شدید بارش کے باعث خصوصاً گلیات، مانسہرہ ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، خیبر، کوہاٹ ، صوابی، وزیرستان اور ٹانک میں ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

دریائے ستلج اور چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، جھنگ میں کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع

اس کے علاوہ پشاور، نوشہرہ، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ ایبٹ آباد ، مالاکنڈ ، سوات ، بونیر ، تورغر اور دیگر مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top