محکمہ موسمیات نے جمادی الاول کے چاند سے متعلق پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے جمادی الاول کے چاند سے متعلق پیش گوئی کر دی


محکمہ موسمیات نے جمادی الاول کے چاند سے متعلق پیش گوئی جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمادی الاول کا چاند 21 اکتوبر کو شام 5 بجکر 25 منٹ پر پیدا ہوگا، جبکہ 23 اکتوبر جمعرات کی شام اس کے نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 23 اکتوبر کو سورج شام 5 بجکر 58 منٹ پر اور چاند 6 بجکر 54 منٹ پر غروب ہوگا۔ اس وقت چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے 57 منٹ اور بلندی 10.2 درجے ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق اگر چاند کی عمر کم از کم 19 گھنٹے اور بلندی 5 درجے سے زیادہ ہو تو اس کے نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

اسی بنیاد پر پیش گوئی کی گئی ہے کہ جمادی الاول کا چاند 23 اکتوبر کی شام واضح طور پر نظر آنے کا امکان ہے۔

ملک میں سردیوں کا آغاز کب سے ہو گا؟ پی ڈی ایم اے نے پیش گوئی کر دی

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top