محرم الحرام ہمیں اسلاف کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیراعظم

محرم الحرام ہمیں اسلاف کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیراعظم


نئے ہجری سال کے آغاز پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری نے خصوصی پیغام میں کہا کہ یہ ہجری سال ہم سب کے لئے باعث رحمت ہو۔

وزیراعظم شہباز شیف نے کہا کہ دعا گو ہوں کہ یہ ہجری سال ہم سب کیلئے باعث رحمت ہو، ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام ہمیں اسلاف کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

ہمارے اسلاف نے حق گوئی، صبر و استقامت، اعلیٰ اقدار کیلئے قربانیاں پیش کیں، واقعہ کر بلا اسلام کی فتح، اسلامی اصولوں کی سربلندی کیلئے امام حسین کی قربانی کا ثمر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ واقعات ہمیں معاشرتی ہم آہنگی، بین المسالک رواداری کا درس دیتے ہیں، ہمیں چاہیے اپنی زندگیوں میں محبت اور بھائی چارے کی مشعل کو روشن کریں، انہوں نے کہا کہ ہم ایسا پاکیزہ معاشرہ تشکیل دیں گے جو فلاح انسانیت کا مظہر ہو۔

مخصوص نشستوں کے فیصلہ کیخلاف نظرثانی کیس کی سماعت کرنے کا والا بینچ ٹوٹ گیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے نیا اسلامی سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن اور استحکام لائے، دعا ہے کہ نیا اسلامی سال خطے میں کشیدگی کے مکمل خاتمے کا باعث بنے۔

صدر مملکت آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ دعاگو ہیں نیا ہجری سال وطن عزیز میں امن، خوشحالی اور استحکام لائے، اللہ تعالیٰ نے محرم الحرام کو دوسرے مہینوں پر فوقیت دی ہے۔

صدر نے کہا کہ عدل و انصاف، حسن سلوک، ایثار اور برداشت کو اپنی زندگی میں شامل کریں، ہمیں اتحاد، اخوت اور قومی یکجہتی جیسے اصولوں کو اپنانا ہو گا، دعا ہے نیا ہجری سال ملک کیلئے خیر، امن، اتحاد اور ترقی کا پیامبر ثابت ہو۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top