لاہور، تحریک انصاف کا فیصلہ، نیا اپوزیشن لیڈر سامنے آ گیا

لاہور، تحریک انصاف کا فیصلہ، نیا اپوزیشن لیڈر سامنے آ گیا


لاہور، پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکی ذمہ داری معین ریاض قریشی کوسونپ دی ہے، یہ اعلان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کیا۔

سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر معین ریاض قریشی کو اپوزیشن لیڈر مقررکیا گیا ہے، ملک احمد بھچراس وقت اپنا مقدمہ لڑنے میں مصروف ہیں اور پارٹی ان کی غیرموجودگی میں اپوزیشن بینچزکی قیادت کے لیے قریشی پراعتماد کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک احمد بھچر پارٹی کے اہم رہنما ہیں اور تحریک انصاف اُن کے ساتھ کھڑی ہے۔ پارٹی قیادت نے واضح کیا کہ بھچرکی غیرموجودگی وقتی ہے اور وہ جیسے ہی دستیاب ہوں گے اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال سکیں گے۔

قومی اسمبلی میں آسان کاروبار بل 2025 منظور

سیاسی مبصرین کے مطابق اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی پنجاب اسمبلی کی سیاست میں اہم پیش رفت ہے کیونکہ اپوزیشن کا کردارقانون سازی اورحکومتی پالیسیوں پرنظر رکھنے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top