وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے جوہر ٹاؤن لاہور میں شیر کے حملے میں زخمی بچوں اور خاتون کے لئے پانچ ، پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔
اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کسی بھی مقام پر غیر قانونی طور پر جنگلی حیات رکھنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے ۔
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں غیر قانونی شیر رکھنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
لاہور، فارم ہاؤس پر شیر کا حملہ، 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی
لاہور اور گوجرانوالہ سمیت 22 مقامات پر چھاپے مارے گئے اور 8 غیر قانونی طور پر رکھے شیر برآمد کر لیے گئے۔ بلالائسنس شیر پالنے پر 5 افراد پکڑے گئے۔
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر جنگلی جانوروں رکھنے والوں کی رجسٹریشن کے لئے خصوصی ایپ بنائی گئی ہے۔